آرمی نے شہیدوں کو خراج پیش کیا

0
102
 آرمی نے آج سجون گیریسن جموں میں دہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہوئے جوانوں کو آج خراج عقیدت پیش کیا، خراج عقیدت کے بعد ان شہیدوں کی میتوں کوملیٹری ہوائی کرافٹ کے زریعہ کشمیر لایا گیا۔
جموں کشمیر لائٹ انفنٹری ریجمنٹل سینٹر میں ان شہیدوں کو چنار کور کے کمانڈر لفٹنٹ جنرل اے، کے، بھٹ اور کرنل آف دہ ریجمنٹ لفٹنٹ جنرل سیتش دوا کی طرف سے خراج عقیدت پیش کیا گیا، ، سوبیدار محمد اشرف، حوالدار حبیب اللہ قریشی، نائک منظوراحمد ، اور لانس نائک محمد اقبال شیخ سنجیون گریسن میں دہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہو گئے۔
اس تقریب کے بعد ان شہیدوں کی میتوں کوان کی آبائی گاوں میں پہنچایا گیا، جہاں پر ان کی آخری رسومات کو پورے ملیٹری اعزازات سے پورا کیا گیا، فوج ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہر وقت رہے گی اور ہر قدم پر ان کے ساتھ رہے گی۔

LEAVE A REPLY