حکومت جموں وکشمیر محکمہ اطلاعات کوہلی نے پشو پالن اور ماہی پروری محکموں کی کارکردگی کاجائیزہ لیا پولٹری منڈی کا آن لائین آغاز کیا۔ پشو پالن محکمہ کیلئے ایس ایم ایس سروس دستیاب

0
151

پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے آج افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اننت ناگ، کلگام، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کے پشو پالن، بھیڑ پالن اور ماہی پروری محکموں کی کارکردگی کا جائیزہ لیا۔
میٹنگ میں ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر فشریز، چیف پلاننگ افسر اننت ناگ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اننت ناگ اور متعلقہ محکموں کے کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ اننت ناگ ضلع کے پشو پالن محکمہ کے لئے موجودہ مالی سال کے دوران بجٹ کے20.36 کروڑ روپے میں سے اب تک6.30 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ اسی طرح بھیڑ پالن محکمہ کو مختص8.70 کروڑ روپے میں سے4.35 کروڑ روپے دستیاب رکھے گئے جب کہ ماہی پروری کے17.22 کروڑ روپے کے بجٹ میں سے8.61 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔
ضلع میں دودچھ اور انڈوں کی پیداوار کے بارے میں وزیر کو بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال کے دوران ضلع میں1.28 لاکھ ٹن دودھ کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جبکہ اسی مدت کے دوران ضلع میں 15.46 ملین انڈوں کی پیداوار بھی درج کی گئی۔ پرائیویٹ سیکٹر میں ضلع میں212 پولٹری فارم کام کر رہے ہیں جہاں18 لاکھ پرندے تیار ہوکر3 ہزار ٹن وائٹ میٹ کی پیداوار درج کی گئی۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ دیہی آبادی کا70 فیصد حصہ زراعت اوردیگر شعبی جات کے ساتھ وابستہ ہے جس کی بدولت دیہی معیشت کو استحکام حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے چلائی جارہی مختلف سکیموں کو موثر طریقے پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔
اس موقعہ پر وزیر نے آن لائین پولٹری منڈی اور پشو پالن محکمہ کے لئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا۔

LEAVE A REPLY